اربوں کی کرپشن میں سابق ڈی پی او سمیت دیگر خلاف سماعت18 جولائی تک ملتوی

June 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے قومی خزانے میں خورد برد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ڈی پی او شاکر حسین داوڑ، ڈی ایس پیز تنویر امجد، قدیر انور اور اشفاق احمد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ایک گواہ کی استدعا پر مزید شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے 18 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، اس کیس میں سابق پولیس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز ملوث ہیں،ملزمان کا موقف ہے کہ ان کے خلاف نیب نے جو انکوائری شروع کی وہ بے بنیاد ہے نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں جس دورانیے میں کرپشن کی نشاہدہی کی گئی ہے ملزمان اس وقت عہدے پر موجود نہیں تھے۔