• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ ملتان کا فوری نوٹس، عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے کاؤنٹرز بڑھا دیئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ملتان کا فوری نوٹس،عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی، سی ای او ہیلتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ویکسینیشن اور میڈیکل تصدیق کے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی ہے تاکہ رش کے باعث زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، گزشتہ دنوں شہری حلقوں نے اس مسئلے کی نشاندہی کی تھی کہ عمرہ پر جانے والے زائرین کو پولیو ویکسینیشن کارڈ اور دیگر طبی دستاویزات کے حصول میں شدید مشکلات اور طویل قطاروں کا سامنا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر ثوبان ضیانے کہا کہ عمرہ زائرین کو ہر ممکن اور بلا تاخیر سہولتیںفراہم کی جائیں،مبارک سفر پر جانے والوں کو کوئی بھی مشکل پیش آئے تو فوری میرے دفتر کو مطلع کریں،انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عمرہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ان کے لیے علیحدہ رہنمائی ڈیسک قائم کیا جائے اور اوقات کار میں بھی اضافہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید