• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری پانی بیچنے والے واٹر پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں غیر معیاری پانی بیچنے والے واٹر پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، پانی کا سیمپل فیل ہونے پر ملتان اور لودھراں میں 20، ملتان میں 10 واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک کی تیاری، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹس، بیکریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں مختلف مقامات پر 10 واٹر پلانٹس کو پانی کا سیمپل فیل ہونے، پانی میں بیکٹیریا اور آرسینک پائے جانے پر اصلاح تک بند کیا گیا،کارروائیاں متی تل روڈ، راجہ پور، ایم ڈی اے چوک، ڈی مارکیٹ شاہ رکن عالم، معصوم شاہ دربار، نواب پور روڈ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں،اسی طرح مال آف ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کو آئل ڈسپوزل ریکارڈ نہ ہونے، برتنوں کی بہتر صفائی نہ ہونے ، سوسز میں ذرات پائے جانے، مشینری کی مکمل صفائی نہ ہونے پر 40 ہزار روپے، بہادر پور چوک پر ہوٹل کو حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات، ڈش واشنگ ایریا میں صفائی نہ ہونے، فلٹر تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 25 ہزار روپے، ڈیرہ اڈہ چوک اور مین بازار رشید آباد کالونی میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی، فریزر کی صفائی نہ ہونے، مشینری کی صفائی نہ ہونے، بغیر ڈھانپے خوراک کی موجودگی، مٹھائی میں زرات پائے جانے پر مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،لودھراں، دنیاپور اور کہروڑ پکا میں مختلف مقامات پر 20 واٹر پلانٹس کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک بند کیا گیا۔
ملتان سے مزید