• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایونیو روڈ کے نومنتخب وائس چیئرمین عامر عزیزکی جانب سے استقبالیہ تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ایونیو روڈ کے نومنتخب وائس چیئرمین عامر عزیزکی جانب سے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد ولید خان بابر، صدرچوہدری محمد حسن ستار، خواجہ مسعود الحق، وائس چیئرمین عامر عزیز، چوہدری، چوہدری کامران آرائیں اور محمد یعقوب شیرا ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان و ممبر کینٹونمنٹ بورڈ ملتان، جنرل سیکرٹری زاہد بھٹی نے کہا کہ ملتان ایونیو روڈ پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ مقامی آبادی کے لیے سہولت کا باعث بن رہا ہے،شہریوں کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء ، کھانے پینے اور دیگر خدمات اپنے علاقے کے قریب میسر آ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط ہوتی ہے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور علاقے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
ملتان سے مزید