• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ سپرد خاک‘دعائیہ تقریب آج ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ رکن و پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز مسجد لوہا مارکیٹ میں ادا کی گئی، علامہ فاروق خان سعیدی نے نماز جنازہ پڑھائی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سابق ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ‘ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر ،ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر، سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری، سابق ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر، حاجی جاوید اختر انصاری، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سلیم الرحمن میو اور سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مرحوم کی طویل سیاسی و جماعتی خدمات، نظریاتی وابستگی اور پارٹی کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایم سلیم راجہ جیسے نظریاتی اور مخلص کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب آج 21 ستمبر سوموار مرحوم کی رہائش گاہ کے قریب گل روڈ پر ڈھولیوں والی مسجد میں منعقد ہوگی، دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پارٹی کی مرکزی سینئر رہنما و مرکزی صدر خواتین ونگ فریال تالپور اور پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ایم سلیم راجہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
ملتان سے مزید