ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے قبرستانوں میں شجرکاری کا فیصلہ کر لیا،شہر کے قبرستانوں میں چار ہزار سے زائد سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، اس سلسلے میں حسن پروانہ قبرستان میں چار سو پودے لگا دیے گئے،اس موقعے پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی شہر کے ان تمام مقامات جو شجرکاری کیلئے موزوں ہیں،شجرکاری کر رہا ہے، روڈ سائیڈز اور گرین بیلٹس کیساتھ ساتھ قبرستانوں میں شجرکاری کر رہے ہیں، پلکن، ٹرمینیلیا،گاب اور دیگر سایہ دار درخت شجرکاری میں شامل ہیں،سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں ۔ شہر کو گرین کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔