ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتیسامان سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد کاشان کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے سات تولےسونا، ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے فیاض کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں سلیم سے نقدی اورموبائل فون چھن گیا، تھانہ شجاع آباد کے علاقے میں اعجاز سے موبائل فون چھن گیا، تھانہ سٹی جلال پور کے علاقہ میں اکرم کی سولر پلیٹیں چوری کرلی گئیں، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں شان سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہممتاز اباد کے علاقہ میں سجاد خان سے نقدی دو لاکھ روپےاور موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں فیصل اور عمر کاموبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ام کلثوم اور محفوظ سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں علی اور صدر کے علاقے میں تیمور کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ الپہ کے علاقہ میں شعیب کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا، تھانہ قادر پورراں کے علاقےمیں نوید سے نقدی و موبائل فون چوری کرلیاگیا۔