ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے سکنی و کمرشل جائیدادوں کے مالکان رواں مالی سال 2026-27ء کے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی 30 ستمبر تک کرکے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، 30 ستمبر کے بعد رعایت ختم ہونے کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی پر سرچارج بھی عائد ہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملتان ڈویژن کے تقریباً 3 لاکھ پراپرٹی ٹیکس گزاروں کو سکنی و کمرشل جائیدادوں کے چالان ان کی دہلیز تک پہنچائے جاچکے ہیں اور رعایتی پیکیج سے متعلق آگہی بھی فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال 2026-27ء کیلئے ملتان ڈویژن کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 2 ارب 41 کروڑ روپے سالانہ وصولی کا ہدف دیا گیا ہےجب کہ 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کے ساتھ ایک ارب 20 کروڑ روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 20 ستمبر تک 60 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاچکا ہے جب کہ باقی 10 روز میں مزید 60 کروڑ روپے وصول کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں نے ٹیکس گزاروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور مقررہ ہدف کے حصول کیلئے دن رات کام جاری ہے۔