• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوکے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل انجینئر عبدالحفیظ بھٹی کی ہدایت پر جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد میں زرعی نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد کنکشنز منقطع کرکے زرعی ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے،جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد کی ٹیم نے زرعی نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 12لاکھ 44ہزارروپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر4نادہندہ کاشت کاروں کی بجلی منقطع کرکے زرعی ٹرانسفارمرز، میٹرز اور تاراتار لیے، ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن میپکوماڈل ٹاؤن ڈویژن عامر رشید بابر کی سربراہی میں سرکل سرویلنس ٹیم بہاولپور نے خانقاہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کی چیکنگ کی،دورانِ چیکنگ بجلی چوری کی سنگین بے ضابطگی سامنے آئی جہاں ایک صارف کے گھر کی دیوار پر پی سی میٹر نصب تھا تاہم صارف میٹر سے پہلے چھت پر موجود مین پی وی سی سے ڈائریکٹ سپلائی حاصل کرکے بجلی استعمال کررہا تھا۔ ڈائریکٹ سپلائی پر 1.73 ایمپیئر کا رننگ لوڈ پایا گیا جبکہ متاثرہ احاطے میں ایئرکنڈیشنر بھی زیر استعمال تھا۔ موقع پر موجود دوسرا میٹر بھی موجود تھا۔سب ڈویژن کے عملہ نے دونوں میٹرز اتار لئے۔ اسی چیکنگ کے دوران ایک صارف کا پی سی میٹر بھی چیک کیا گیا جو پول پر نصب تھا۔ میٹر کو لوڈ پر ٹیڑھا کرنے کی وجہ سے بند پایا گیا جبکہ موقع پر0.49ایمپیئر لوڈ موجود تھا۔ میپکو سرویلنس اور آپریشن ٹیم نے تمام بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی اور صارفین کیخلاف بجلی چوری کے کیسز درج کروانے کیلئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔
ملتان سے مزید