• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی5میٹر منقطع، 55کیسز کی چیکنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، 5 میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ،گیس صارفین کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خصوصی ہدایات جاری،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئیجس کے نتیجے میں 5 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے،ایک میٹر کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا جو ریکور کر لیا گیا، چار میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئےجس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔
ملتان سے مزید