رواں ماہ موٹر گاڑیوں کی قیمت 2 سے 10 لاکھ بڑھنے کا امکان

July 01, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) رواں مہینے میں پاکستان بھر کے آٹو موبیل اسمبلرز اور مینو فیکچررز اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں گے۔ یہ اضافہ دو لاکھ سے دس لاکھ روپے کے لگ بھگ کئے جانے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزرفتار کمی ہے۔ 3جولائی سے شروع ہونیوالے ہفتے میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ ایک پاکستانی موٹر اسمبلرز اور مینو فیکچررز کمپنی کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ دس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ اسی تناسب سے چھوٹے ٹرکوں کے ساتھ ساتھ ویگنوں‘ بسوں‘ ٹرکوں کی قیمت بھی ماہ رواں میں کسی وقت بڑھا دی جائیگی۔ اسی طرح ملائیشیاء اور چین سے درآمد ہونے والی موٹر گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔