شکارپور میں 6 افراد کا اغوا ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے کراچی سے ٹیمیں روانہ

July 01, 2022

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سندھ کے ضلع شکارپور میں گزشتہ روز سے افراد کے اغواء ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں روکنے کے لئے ٹریکٹر جنرل پولیس سندھ کی ہدایت پر کراچی سے پولیس کی متعدد خصوصی ٹیمیں اور ایس ایس یو کے شوٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی سندھ کے تحریری احکامات کی موصولہ کاپی کے مطابق کراچی سے ریپڈ رسپانس فورس کی دو پلاٹون جدید ہتھیاروں کے ساتھ روانہ کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ ایس ایس یو کے 8 اسنائیپر اور شوٹرز بھی مخصوص اسلحہ کے ساتھ کراچی سے روانہ کیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق ڈسٹرک کشمور سے بھی پولیس کی مشین گنوں سے مسلح نفری پی شکارپور پہنچائی کی گئی ہے۔ تحریری احکامات کے مطابق اے آئی جی لاجسٹک نے بھی جدید اسلحہ اور 25 ہزار گولیاں شکار پور پہنچائی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور شکار پور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور گرم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔