گیس کاکم دبائو ،گندا نالہ پی آئی سی کے اے سی سسٹم کی خرابی کی بڑی وجوہات

July 02, 2022

لاہور (جنرل رپورٹر ) محکمہ گیس کی جانب سے کم پریشر کی فراہمی اور پی آئی سی میں کی حدود میںموجود گندہ نالہ اے سی سسٹم کی خرابی کی بڑی وجہ بن گیا جبکہ اسکے علاوہ ایمرجنسی میںموجود ائیر کنڈیشننگ کا 8سال پرانا وی آر ایف سسٹم بھی مسائل پیدا کرنے لگا ۔ موجود H-VACسسٹم کوچلانے کے لئے 7PSIگیس کا پریشر درکار ہوتا ہے جبکہ اس وقت پی آئی سی محکمہ گیس کی جانب سے صرف2PSIسسٹم فراہم کیاجارہا ہے فرینڈز آف پی آئی سی کی جانب سے عطیہ کردہ فنڈز کے ذریعےنئی ایمرجنسی نے جب سال 2016میں کام شروع کیا اس وقت انتظامیہ کی جانب سے کمپنی سے وی آر ایف سسٹم لگایا جو کہ ایک نہایت بوسیدہ سسٹم ہے کیونکہ اس سسٹم کے ذریعے ایک ’’ آوٹر ‘‘ کے ساتھ 13انڈور آوٹر منسلک ہوتے ہیںجسکا مطلب ہے کہ ایک آوٹر 13انڈور یونٹ چلا رہا ہے جب روس کے لئے آوٹر کو چھیڑا جاتا ہے تو 13یونٹ رک جاتے ہیںجبکہ اسکے ساتھ ساتھ گزشتہ 8 سال سے کوئی بیک اپ سسٹم موجود نہیں ہے ،گندے نالے سے نکلنے والے خاص کیمیکل فضا ئی آلودگی کا باعث بنتے ہیںاور یہ اے سی سسٹم میںموجود ’’ کاپر وائر ‘‘ کو چند ماہ میںتباہ کر دیتے ہیں پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر بلال محی الد ین نےبتایاکہ گیس کے پریشر کا بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے سوئی گیس انتظامیہ سے ملکرپوری ایکسر سائز کی اگر 7PHIگیس کا پریشر مہیا ہوجائے تو مسئلہ حل ہوجائے گا علاوہ ازیں جسے اے سی سروس کا نیا کنٹریکٹ دیا گیا ہے وہ تاخیر کا شکار تھا اور اس کنٹریکٹر کی جانب سے اپریل میںکام شروع کیا گیا حالانکہ یہ کام جنوری میں شروع ہوجانا چاہئے تھا انہوں نے کہ کمپنیاںبھی آجکل معیاری چیزیں نہیں بنا رہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ انکے ایک مخیر دوست کی جانب سے پی آئی سی کو 13اے سی یونٹ گفٹ کئے گئے ہیں جسکی تنصیب کے بعد بہتری آنی شرو ع ہوگئی ہے علاوہ ازیں اے ایم ایس ڈاکٹر گلریز کا کہنا تھا کہ اے سی سسٹم میںلیکج کی نشاندہی ہونے پر 4 گھنٹے میںاے سی سسٹم ٹھیک کردیا گیا تھا ۔