• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک و قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (خبر نگار) سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جہاں بھی ذمہ داری سونپی جائے گی پوری دیانت اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وہ سیاحت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھروں کے محکمہ کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیکرٹری سیاحت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھر پنجاب ان کے دور میں شروع کیے گئے تمام اقدامات وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے عین مطابق تھے، جن کا مقصد صوبے کی تشہیر، تاریخی ورثے کا تحفظ اور سیاحت کو معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بنانا ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کو مزید مضبوط بنانے، بہتر انتظامات کو یقینی بنانے اور صوبہ بھر میں موجود مشہور بزرگوں کے مزارات پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھر پنجاب سقراط امان رانا نے ڈاکٹر احسان بھٹہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محکمہ میں اپنی تعیناتی کے دوران مثالی خدمات سرانجام دیں۔
لاہور سے مزید