لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر افرادِ باہم معذوری میں وہیل چیئرز اور معاون آلات کی تقسیم کی تقریب ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر آمنہ منیر، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت محکمے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع لاہور سے آئے 111مستحق افرادِ باہم معذوری میں وہیل چیئرز اور مختلف معاون آلات تقسیم کیے گئے۔