لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 79ویں یومِ تاسیس پر کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی ملک گیر، منظّم، اسلامی نظریاتی اور نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے دو قومی نظریہ اور پاکستان کے تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی، سیکرٹری جنرل وسیم حیدر کو جمعیت کے 79 ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی اور کہا کہ پوری قوم، خصوصاً نئی نسل کے والدین/سرپرستوں کو اسلامی جمعیت طلبہ سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں۔ جمعیت تعلیم، ذہن و کردار سازی، اتحادِ اُمت اور قومی سلامتی کے محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھے، ہر سازش اور رُکاوٹ کا مقابلہ حکمت، تدبر اور دانائی کیساتھ پُرامن جدوجہد کے ذریعے کیا جائے۔