• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایل ڈی اے کاداتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے باہر حصے اور کچہری کی جانب سے آنے والی سڑک پر بھی ڈسمینٹلنگ جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے دونوں اطراف جاری ڈسمینٹلنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید