لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت ہجویری ہال، دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے کمیٹی روم میں زونل ناظمین کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی۔کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے ذریعے محکمہ کے مالی حالات مزید مستحکم کریں گے۔ ترقیاتی پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل ہوگی۔