لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، ریکوری سپلائی اورعملےکی کارکردگی کاجائزہ

July 02, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ریجن کے تمام سپر نٹنڈنگ انجینئرز کا جائزہ اجلاس ہوا۔ لیسکو کی ریکوری اور پری مون سون کے پہلے سپیل کے دوران بجلی کی سپلائی اور بعض مقامات پر آنے والے عارضی تعطل اور اس بابت لیسکو کے عملے کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو ا چودھری محمد امین نے کہا کہ بارشوں کے دوران بجلی کی سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ایک چیلنجنگ مسئلہ ہے۔ اور اس حوالے سے کسی بھی افسر کی جانب سے کی گئی سستی کوبالکل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ کو بھی ہدایت جاری کیں کہ ایمرجنسی کے دوران اسٹورز سے ٹرانسفارمرز کی بروقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔