40 پی ایچ ڈی سکالرز نے ہڑتال کر دی

July 02, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور انتظامیہ کیخلاف 40پی ایچ ڈی سکالرز نے ہڑتال کر دی۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے ایچ ای سی کی پالیسی نہ اپنانے کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے تمام پی ایچ ڈی سکالرز ایچ ای سی کی اس تصدیق سے متاثر ہیں۔ تمام ڈاکٹروں کو پوسٹ ڈاکٹریٹ کیلئے باوقار وظائف مل رہے ہیں مختلف یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کیلئے ڈاکٹروں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے اور افسران کو پی ایچ ڈی الاؤنس دیا جاتا ہے لیکن ڈگری کی تصدیق کی وجہ سے مواقع کھو رہے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز نے ریکارڈ کرایا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو دو دن کی مہلت دی کہ اگر یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو احتجاج جاری رکھا جائے گا اور اپنا احتجاج پریس کلب ریکارڈ کرائیں گے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ہائی کورٹ میں شکایت درج کرائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے اور ہم اس بارے میں متعدد بار وی سی اور دیگر انتظامیہ سے مل چکے ہیں اور ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔