’’اسٹرینجر تھنگز 4‘‘ نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا ریکارڈ بنا لیا

July 02, 2022

بشکریہ گوگل

نئی نیٹ فلکس سیریز ’اسٹرینجر تھنگز 4‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا، 30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7.2 ارب منٹس تک دیکھا گیا۔

امریکی جریدے کے مطابق یہ کسی بھی اسٹریمنگ پروگرام کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ریکارڈ ہے۔

علاوہ ازیں کسی بھی اسٹریمنگ پروگرام کو دو ہفتے میں سب سے زیادہ دیر تک دیکھے جانے کا ریکارڈ بھی اسٹرینجر تھنگز 4 کے پاس ہے۔

سیریز کو 23 سے 29 مئی کے دوران 5.14 ارب منٹس دیکھا گیا، یعنی دو ہفتوں کے دوران یہ سیریز 12.34 ارب منٹس تک دیکھی گئی۔

اسٹرینجر تھنگز 4 سے پہلے صرف ’ٹائیگر کنگ‘ اور ’اوزارک‘ نے 2020 میں 5 ارب منٹس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

اسٹرینجر تھنگز 4 نیٹ فلکس پر انگریزی زبان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق اس کے صارفین نے سیزن 4 ریلیز ہونے کے پہلے 28 دن 93 کروڑ گھنٹے تک اسے دیکھا۔