قربانی کے جانوروں کی قیمتیں پچھلے سال کی نسبت 3 گنا زیادہ

July 03, 2022

لاہور (نسیم قریشی سے) ملک میں بہت زیادہ مہنگائی،ڈالر کی اڑان، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کا اثر قربانی کے جانوروں پر ظاہر ہونےلگا، قربانی کے جانوروں کی قیمتیں پچھلے سال کی عید سے 3 گنا سے زائد ہو گئیں ،عارضی سیل پوائنٹس پر جانور زیادہ خریدار کم، قربانی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر کی وجہ سے خواب بن گیا ، شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سمیت عارضی مویشی منڈیوں میں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے وہاں قربانی کے جانوروں قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ، قربانی کا جانور خریدنا ایک عام آدمی کیلئے خواب بن کررہ گیا۔ شہر میں لگی مویشی منڈیوں میں 10سے 15کلو گوشت والا بکرا 30ہزار سے 40ہزار روپے میں، 20کلو سے زائد وزن والا بکرا 45زار روپے لے کر 70 روپے 30 کلو وزن سے زائدگوشت دینے والے80 ہزار روپے سے لیکرسوا لاکھ روپے میں دستیاب ہیں ۔ جبکہ دیکھنے میں خوبصورت بکروں کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سےپانچ پانچ لاکھ روپے تک بیوپاری مانگ رہے ہیں۔ اسی طرح گائے بیل 2سے ڈھائی من گوشت والے کر ایک لاکھ روپے سے زائد مانگ رہے ، 3سے 4من وزن کے بیل ڈیڑھ لاکھ روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک بیوپاری مانگ رہے ہیں جبکہ دیکھنے میں خوبصورت گائے بیل کی قیمتیں ڈھائی لاکھ روپے سے لے کر 5لاکھ ر ،10 وپے تک مانگے جا رہے ہیں۔ اونٹ ایک لاکھ روپے سے لے کر 10لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں۔