جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے ، 17افرادزخمی

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 17افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کو محمد قدیر نے بتایاکہ کہ گھر میں موجود تھا کہ میرے بڑا بھائی محمد منیر نے مجھ سے تلخ کلامی کی اور اینٹ اٹھا کر میرے بازو پر ماری اور پھر میرے بیٹے عبدالہادی کے سر پر اینٹ ماری جس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے،تھانہ رتہ امرال کو خالق نواز نے بتایاکہ میں اور میرا بھائی منصف ،کزن سلمان مسجد سے نکلے تو سامنے عمیر اورحمزہ،جو مسلح پسٹل تھے سامنے کھڑے تھے ہمیں دیکھتے ہی عمیر نے ہم پر پسٹل کا فائر کیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔تھانہ رتہ امرال کو زوہین کوثر نے بتایا کہ بچوں کو سکول کیلئے تیار کر رہی تھی کہ میرے دیور ارشد اور فاضل مسلح ڈنڈے دیورانی جمیلہ نند فوزیہ ہمارے گھر میں گالیاں دیتے ہوئے آ گئے، راشد اور فاضل نے مجھے ڈنڈوں سے مارا اور میرے کپڑے پھاڑ دئیے، جمیلہ اور فوزیہ نے مجھے لاتوں مکوں سے مارا ،وجہ عناد جائیداد کی تقسیم تھی۔تھانہ ائرپورٹ کو کامران خان نے بتایاکہ میرے سسر خیبر خان اپنے دوست روح اللہ کے ساتھ گئے اور واپس گھر نہ آئے ، صبح شور کی آواز آئی جو سن کر میں اور ارباز خان باہر نکلے تو دیکھا رو ح اللہ اور میرے سسر کے درمیان تلخ کلامی ہو رہی تھی روح اللہ نے پسٹل نکال کر سسر پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔تھانہ روات کو قیصر محمود نے بتایاکہ میں زیر تعمیر گھر کے سامنے مین روڈ پر کھڑا تھا کہ اسی دوران نعیم اور دو نامعلوم اشخاص آگئے جنہوں نے کہا کہ تم نے سیکورٹی والوں کو بتایا ہے یہ تار آپ نے کھولی ہے تو انہوں نے میرے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا نعیم نے مجھے دھکا دیا تو میں گر کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا لگا جسکی وجہ سے میری دائیں بازو پر چوٹ آئی، ساتھ ہی دو نامعلوم اشخاص نے لاتوں اور مکوں سے مجھے مارا۔تھانہ نون کومحمدعلی نے بتایاکہ ابوبکرنے کٹرسے وارکرکے مجھے زخمی کردیا،تھانہ آئی نائن کوکنول سلیمان نے بتایاکہ اپنے بھانجے مجتبیٰ شہزادسے فیملی لین دین کے معاملات حل کرنے کے لئے دفترگئی ، میراخاونداسدعلی خان اوردیورسعدعلی خان بھی میرے ساتھ تھے جن کومیں گاڑی میں بٹھاکردفترمیں چلی گئی ،میں جوں ہی دفترمیں گئی تووہاں موجود ہاشم ہارون ،اشان بن عامر اورمجتبیٰ شہزادنے تلخ کلامی اورگالم گلوچ شروع کردی، مجھے دھکے دئیے ،شورسن کر میراشوہر اوردیور مجھے بچانے کے لئے گاڑی سے اترکر آگے آئے تومذکورہ تینوں ملزموں نے میرے خاوند اوردیورکومارناشروع کردیا، جس سے میرادیورشدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ گولڑہ کو بلال نے بتایاکہ میری بیوی گھرمیں اکیلی تھی کہ ادریس شاہ تین نامعلوم ملزموں کے ہمراہ شراب کے نشے میں گھرمیں داخل ہوئے اورکرائے کامطالبہ کیا، جس پرمیری بیوی نے کرائے میں سے تین ہزارروپے دے دئیے ،اس پرادریس نے کہاکہ گھرخالی کرو، اورمیری بیوی کومارناپیٹناشروع کردیا جب میں گھرپہنچاتوانہوں نے مجھے بھی ماراپیٹا۔تھانہ بھارہ کہوکومرادبیگ نے بتایاکہ زوہیب ،جوادعرف منشی وغیرہ نے مجھ پرحملہ کردیا، زوہیب نے خنجرسے مجھ پروارکرکے مجھے زخمی کردیا،جوادنے ڈنڈے سے مجھے مارا میری جیب سے پچاس ہزارروپے بھی نکال کرلے گئے ۔تھانہ بنی گالاکو لیاقت نے بتایاکہ شاہداورزاہدوغیرہ نے میرے گھرپرفائرنگ کی اورللکاراکہ باہرنکلو،میرے بیٹے نے 15پرکال کی تویہ لوگ بھاگ گئے ۔تھانہ بنی گالاکواحسن رشیدنے بتایاکہ مطلب عباسی اورعاصم وغیرہ نے اسے ماراپیٹا،تھانہ کورال کوراجہ محمدقمرنے بتایاکہ وحیداحمدوغیرہ نے میری والدہ کومارا جس سے ان کامنہ اوردانت زخمی ہوگئے ، اتنے میں میں باہرنکلاتوانہوں نے مجھ پربھی حملہ کردیا۔تھانہ نیلورکووقاص علی راجہ نے بتایاکہ چراہ چوک میں حافظ عدنان ،وسیم عرف منی وغیرہ نے اسلحہ کی نوک پرہماری گاڑی روک کرہم پرتشدد کیا جس سے میں ،حسنین خرم ،اورعمران ادریس زخمی ہوگئے ۔