اسلام آباد کی نسبت کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں: زاہد احمد

July 03, 2022

زاہد احمد، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی نسبت کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں۔

زاہد احمد نے حال ہی میں اپنے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اسلام آباد اور کراچی کے طرزِ زندگی میں موازنہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں برگر اور پنڈی بوائے ہونے پر فخر ہے اور وہ اسلام آباد کے حق میں ہی بات کریں گے۔

اس موقع پر زاہد احمد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی کے لوگوں کا انداز زیادہ پروفیشنل ہے اور یہاں پر کام کرنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگ زیادہ چُست اور پھرتیلے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لوگ کام میں سُستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار زاہد احمد کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور اسی شہر سے اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ریڈیو جوکی(RJ) کیا اور پھر اس کے بعد وہ بطور اداکار بھی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئے۔