بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز اور عوام سے قریبی روابط بڑھائیں ، بی این پی

July 04, 2022

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ کے عہدیداران ،یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز ،ضلعی کونسلران اور سینئر ارکان کا اجلاس برما ہوٹل میں مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی ولی محمدلہڑی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ جبکہ اعزازی مہمان پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی تھے۔ اجلاس کی صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث گفتگو کی گئی اور پارٹی کے دوستوں نے بڑھ چڑھ کر اس بحث میں حصہ لیا حکمت عملی مرتب کی گئی مختلف تجاویز اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسابق سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروضلعی صدر غلام نبی مری ،چیئرمین جاوید بلوچ،آغا خالد شاہ دلسوز ،حاجی ولی محمدلہڑی ، چیئرمین واحدبلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،نائب صدر طاہر شاہوانی ،اسد سفیر شاہوانی ،حاجی محمدابراہیم پرکانی ،قاسم پرکانی ،جاوید بلوچ، ملک رفیق شاہوانی ،ماسٹر عبدالحلیم بنگلزئی ،کامریڈ امین دانش،حاجی رحمت اللہ پرکانی ،حاجی عبدالحئی مینگل ،حاجی صدیق بلوچ، حاجی عبدالکریم لانگو، عامر شاہوانی ،صدام حسین جتک ،جلیل احمد شاہوانی ،محمداقبال مینگل اور اعجاز احمد بنگلزئی نے خطاب میں پارٹی کارکنوں پرزور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی توانائیوں کو آنے والے بلدیاتی انتخابات پر مرکوز رکھیں اور عوام سے قریبی روابط کے سلسلے کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی جمہوری معاشرے میں بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے کلیدی اہمیت کےحامل ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے توسط سے عوام کو ان کی دہلیز پر ان کے حقوق کو بہتر طورپر حل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی کوئٹہ کے عوام کی سب سے نمائندہ و حقیقی ترجمان جماعت ہے جس میں تمام اقوام مذاہب ،رنگ نسل کے لوگ بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوکر ایک گلدستے کی مانند حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ کے تمام اقوام بی این پی کو اپناحقوق کی نجات دہندہ جماعت کا درجہ دیتے ہوئے پارٹی کے قائد سرداراختر مینگل کی مدبرانہ قیادت اور غیر متزلزل ناقابل شکست جدوجہد پر فخر محسوس کرتے ہوئے مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی قیادت نے کبھی عوام کے اعتماد ،بھروسہ کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہے ۔