میمرز کی نظر میں یہ بکرا عید کیسے منائی جائے گی؟

July 04, 2022

اسکرین گریب

ذوالحج کا چاند نظر آ چکا ہے جس کے بعد مسلم ممالک میںعید الاضحیٰکی آمد آمد ہے، ایسے میں میمرز نے عیدِ قرباں پر ایک میم پر مبنی ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

پاکستان میں ہر نئے موضوع اور حالات حاضرہ پر میمز نہ بنیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

سنگین حالات ہی کیوں نہ ہوں، میمرز عوام کو ہنسانے کا اپنا فرض پوری دلجمعی کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔

اس عیدِ قرباں پر بھی میمرز نے عید الالضحیٰ کی مکمل روایتوں کو ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو میں سمیٹا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں قصائیوں کو جانور ذبح کرنے کے لیے گھروں سے نکلتے ہوئے جبکہ خواتین کو خوب تیار ہو کر کچن میں جاتے دکھایا گیا ہے۔