کنسرٹ منسوخ کرنے پر دو مہینے تک شدید مایوس رہی، ایڈیل

July 04, 2022

ایڈیل کا ایک خوبصورت انداز

معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے کہا کہ مجوزہ کنسرٹ منسوخ کرنے پر دو مہینے تک انہیں بہت افسوس ہوا اور وہ اپنے خول میں بند رہیں۔

ایڈیل نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے مداحوں کو مایوس کرنا بہت برا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت شدت سے اس بات کا احساس ہے کہ میں نے مداحوں کو بہت مایوس کیا۔

ایڈیل نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا شاید میں یہ کرسکتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، میں اپنے فیصلے پر قائم نہیں رہ سکی۔

انہوں نے کہا کہ شاید کسی بھی فنکار نے پہلے ایسا نہیں کیا جیسا میں نے کیا اس لیے مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایڈیل نے رواں برس جنوری میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں کنسرٹ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔


گلوکارہ کی ٹیم کے آدھے ممبرز کو کورونا وائرس ہوگیا تھا اور کنسرٹ کی تیاریاں مکمل نہیں ہوسکی تھیں۔