الیکشن کمیشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر تعلیم کو 50 ہزار روپے جرمانہ

July 05, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) الیکشن کمشنر شیخوپورہ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 140 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے رانا تنویر حسین نے پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان روڈ پر واقع پرانے لیگی کارکن رانا خلیل احمد خان گادھی کے ڈیرہ پر نواز لیگ کے ضمنی الیکشن کے امیدوار میاں خالد محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا تھا جس پر الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سوموار کو طلب کیا مگر رانا تنویر حسین خود پیش ہوئے اور نہ ہی اپنے کسی نمائندہ کے ذریعے اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دیا جس پر الیکشن کمشنر نے یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے ان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے جو 6 جولائی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کےاکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔