عامر لیاقت کی آج سالگرہ، سابقہ اہلیہ نے بیٹی کے ہمراہ یادگار ویڈیو شیئر کر دی

July 05, 2022

بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو سالگرہ کی مبارکباد دی

معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیٹی اور عامر لیاقت کی یادگار ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عامر لیاقت اور بیٹی دعا عامر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سابق مرحوم شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔

بشریٰ اقبال نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اَن مٹ نقوش اور یادیں‘۔


بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت ’جیو‘ پر نشر ہونے والے اپنے ایک شو میں اپنی بیٹی دعا عامر کی میزبانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جون 2022ء کو انتقال کر جانے والے معروف ٹی وی اینکر و سیاست دان عامر لیاقت کا آج یومِ پیدائش ہے۔