ڈنمارک فائرنگ: برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا

July 05, 2022

ہیری اسٹائلز، فائل فوٹو

برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے ڈنمارک میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا۔

ہیری اسٹائلز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شوپنگ مال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میں کوپن ہیگن کے لوگوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں‘۔

اُنہوں نے شہر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے اس شہر سے پیار ہے، یہاں کے لوگ بہت گرم جوش اور محبت کرنے والے ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’مجھے اس فائرنگ کے واقعے کے متاثرین، ان کے خاندان اور ہر اس شخص کے لیے بہت افسوس ہے جس کو تکلیف پہنچی‘۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنے کنسرٹ کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیری اسٹائلز نے اتوار کو کوپن ہیگن کے رائل ایرینا میں ’لو آن ٹور‘ کے سلسلے میں پرفارم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔