اصلاحات سے صوبے میں معاشی حالات مزید بہتر ہونگے، وزیر جنگلات

July 07, 2022

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات اور ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اصلاحات سے صوبے میں معاشی حالات مزید بہترہوں گے انصاف و قانون کی حکمرانی پی ٹی آئی کامنشور ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کا پہلا ہدف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات سابقہ ادوار کے حکمرانوں کے ناقص اقدامات و فیصلوں کے باعث ہیں جنھوں نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہیں کیے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگوں کو ورغلایا گیا اور لوگوں کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے قلیل مدت میں شروع کردہ عوامی منصوبے اور موثر اقدامات عوام کی نظروں کے سامنے ہیں صوبہ بھر میں صحت و انصاف فوڈ سکیموں کے اجراء سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے اور عوام دوست اقدامات اس امر کا واضح ثبوت ہیں۔