عید الاضحی کیلئے ٹر یفک پلا ن تشکیل 1ہزار پولیس افسرا ن اور اہلکار تعینا ت

July 07, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس پشاور نے عید الاضحی کیلئے ٹر یفک پلا ن تشکیل دیتے ہوئے 1ہزار سے ذائد پولیس آفسرا ن اور اہلکارو ں کو تعینا ت کر دیا گیا جو عید الضحی کے مو قع پر رنگ روڈ اور کا لا منڈی سمیت دیگر علا قو ں میں لگنے والی مو یشی منڈیو ں کو جا نے والی سٹر کو ں کو کلیئر رکھیں نگے۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ٹریفک پولیس پشاور نے عید الضحی کیلئے ٹر یفک پلا ن تشکیل دیدیا ایس ایس پی ٹریفک پشاور عبا س مجید مروت کے مطا بق 3ایس پیز اور 11ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر رنگ روڈ اور کالا مویشی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کو جانیوالی سڑکوں کو کلیئر رکھیں اور کسی کوجبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہغیر قانونی مویشی منڈیا لگانے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے دن سڑکوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھیں اور ڈیوٹی میں غفلت نہ برتیں جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو کسی قسم کے سفری مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار عید الاضحی کے موقع پر اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔