پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فل کٹنٹک کراٹے ایسوسی ( شن کیوکشن کائی) کے زیراہتمام کراٹے ہیڈ کوارٹر ہادی انٹر نیشنل کراٹے اکیڈمی گلبہار پشاور میں آل خیبر پختونخوا کنٹکٹ کراٹے چلڈرن کپ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں مختلف ریجن سے بچوں نے فائٹنگ اور کاتاز میں حصہ لیا۔ 64 پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ کوارٹر نے پہلی، 55 پوائنٹس کے ساتھ شہباز سنٹر نے دوسری جبکہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔