• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فائرنگ وقعات میں ایک سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں ایک سالہ بچی سمیت تین افراد گولی لگنے سے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ٗرہزنوںنے دو دوستوں کو لوٹ لیا ۔حسین بی بی زوجہ شیررحمان سکنہ افغانستان حال گڑھی قمردین نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کاشوہر اپنی آلٹو موٹرکار میں کارخانو مارکیٹ کے نان کسٹم پیڈ کپڑا اڈے لے جارہاتھا اس کے ساتھی میں خاتون ساتھی مسماۃ شمیم زوجہ انور اللہ سکنہ چارسدہ بھی موجو د تھی کہ اس دوران رنگ روڈ پر شین پل کے قریب دو موٹرسائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑ ی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا شوہر متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ شمیم اور پیچھے آنے والی کار میں وقاص زخمی ہوگئے نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ادھر تھانہ انقلاب کی حدود موسی زئی میں سلیم ولد فضل کریم گھر میں رپیٹر صاف کررہاتھا کہ اچانک اس سے فائر ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کی ایک سالہ بھتیجی سمیعہ دختر حمز ہ خان جاں بحق ہو گئی پولیس نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ تہکال پایان میں گولی لگنے سے تیر ہ سالہ حنساء دختر خان محمد جاں بحق ہو گئی خان محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پستول صاف کر کے کمرے میں رکھا تھا اس کی بیٹی نے جونہی پستول اٹھایا اس سے فائرہوگیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سعادت ٹاؤن کے قریب مسلح رہزنوں نے جیم سے گھر جانے والے منصور ولد سرورخان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ٗموٹرسائیکل ٗآٹھ سوروپے اوراس کے دوست جمال سے بیس ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔
پشاور سے مزید