• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد، مقروض نے قرضوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے حیات آباد میں مقروض نے قرضوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر سے چوری کرڈالی، پولیس نے ملزم کا ڈرامہ بے نقاب کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ملزم انڈر پلے میں بھی ملوث رہا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تھانہ حیات آبادکے ایس ایچ او کامران مروت نے بتایاکہ کچھ روز قبل داود سکنہ حیات آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیوی اور بچے ہنگو گئے تھے جبکہ والدین گھر میں بیمارپڑے ہیں۔ اس دوراننامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے لاکھوں روپے مالیت کے 4سے 5تولے طلائی زیوارات لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے مزید تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ داؤ د ٹیکسی ڈرائیور ہے اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار بھی کرتا ہے تاہم کاروبار میں اسے نقصان ہوا اورلوگوں کا مقروض بن گیا ۔انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد پر کام کیا توپتہ چلا کہ مدعی خود ہی چورہے جس نے ڈرامہ رچایا اوراپنے ہی گھر سے چوری کرڈالی۔ ملزم نے پولیس کو بتایاکہ وہ مقروض تھا اور اس کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا ، اس نے سونا چوری کرکے مقامی جیولر پر فروخت کردیا تھا ۔ پولیس نے مذکورہ جیولر کو بھی گرفتار کرلیا جس نے بتایاکہ اس نے سونا قانونی طریقے سے خریدی ہے جس پر اسے چھوڑ دیا تاہم غلط بیانی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے ریکوری بھی کرلی ہے ۔
پشاور سے مزید