پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے ایک وفد نے وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان، سیکرٹری صحت شاہد اللہ، اسپیشل سیکرٹری صحت حکومت خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹرز برادری سے متعلق اہم پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی امور پر گفتگو کی گئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کے مثبت، متحرک اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے بالخصوص ڈاکٹر وردہ کیس میں ان کے شفاف، اصولی اور مؤثر کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام کیڈر کے ڈاکٹرز کی ترقیاں جلد عمل میں لائی جائیں گی۔