کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

July 07, 2022

لاہور(آئی این پی )کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے دعا زہرا کی ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ایجاب و قبول کر رہے ہیں۔ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے، جس کے دوران دعا زہرا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سال چند ماہ بتائی گئی ہے جس کے بعد دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔