• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت

ٹوکیو (عرفان صدیقی) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، معیار کی جانچ لازمی، عمر کی پابندی ختم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کیلئے حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات لازمی قرار دے دیئے گئے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 30ستمبر 2026کے نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیاں، انفرادی کاروبار اور شراکت داری فرمیں مقررہ شرائط پوری کرکے گاڑیاں درآمد کرسکیں گی۔درآمد کنندگان کے لئے درست این ٹی این، جہاں قابلِ اطلاق سیلز ٹیکس رجسٹریشن، بینکاری ذرائع سے ادائیگی، گاڑیوں کا ریکارڈ اور رجسٹرڈ ورکشاپ سے وابستگی ضروری ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید