• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بغیر تقسیم 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈا کٹر محمد فاروق ستار نے واضح کیا کہ سندھ میں کسی جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں اور جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے۔وہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی کے ہاکی گراؤنڈ میں 3 روزہ’ ’ہفتہ طلبہ میں جشنِ اردو‘‘ کے تیسرے روز مشاعرے میں شرکت اور میڈیا سے گفتگوکررہے تھے، انہوں نے بی آرٹی حادثے کی نیب تحقیقات اور وائس چانسلر کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، سابق میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، اراکین پارلیمان صبحین غوری،عادل عسکری، ڈاکٹر عبد الباسط، مسرت جبیں، قرۃ العین،محمد ابو بکر، شبیر قائم خانی،شکیل احمد، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، شریف خان،ریحان شاہ،کاظم حسین، شرجیل بیگ، افراز انصاری و اراکین سیکٹر کمیٹی، شعبہ طالبات کی ذمے دار اور کارکن بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید