اسلام آباد( زبیر قصوری) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا نے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا۔ کرتارپور پی ایم یو انتظامیہ نے پاک سوزوکی کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔وفد نے گوردوارہ سری دربار صاحب میں حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔