اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم/ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بار بار آنے والی قدرتی آفات کیخلاف پاکستان کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ِ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں جوائنٹ پاک گلوبل ٹیک فیسلٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔