کراچی (جنگ نیوز)محکمہ اطلاعات اور حکومت سندھ کی کاوش پر مبنی ”جیوفلمز“ کی پیشکش تین خواتین کی جدوجہد پر مشتمل نئی فلم ”شیروز“ کا شاندار اور رنگا رنگ پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں ہوا، جہاں فلمی دنیا کی چکاچوند، جگمگاتے ستاروں اور مداحوں کے غیرمعمولی جوش و خروش نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔پریمیئر میں فلم کے مرکزی اداکار، زارا نور عباس، کنزہ ہاشمی،اُشنا شاہ، ڈائریکٹر پروڈیوسر امین اقبال، اداکار ہمایوں سعید، ثاقب سمیر، راشد فاروقی، دانش نواز، انجلین ملک،عائشہ عمر، بشری انصاری، سدرا نیازی، ٹیپو شریف،فیصل قریشی (یوفون)،وجاہت رؤف، حسن ضیا، یشما گل، علی رحمان، اسد صدیقی، یاسر حسین سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات اور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔