مزے دار ٹافیاں چکھیں اور کروڑوں روپے کمائیں

August 04, 2022

کینیڈا کی ایک کمپنی نے ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کے لیے کروڑوں روپے کمانے کا بہترین موقع فراہم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ایک ٹافیاں بنانے والی کمپنی کو چیف کینڈی آفیسر کی تلاش ہے جو ہر ماہ ہزاروں مزیدار ٹافیاں آخری مرحلے سے گزرنے سے قبل چکھ کر ان کے ذائقے کی جانچ کرے۔

اس ملازمت کیلئے کم سے کم 5 سال کے عمر کے بچےبھی درخواست دے سکتے ہیں اور نوکری حاصل کرنے والے شخص کو کمپنی ہر سال 78 ہزار ڈالرز یعنی ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی رقم ادا کرے گی۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نوکری آپ گھر بیٹھیں بھی کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملازمت کے اس شاندار موقع کو حاصل کرنے کے لیے بچے اور یہاں تک کے ان کے والدین بھی درخواستیں جمع کروارہے ہیں۔