بارش کے تھمتے ہی ساری کاوش نکاسی آب پر مرکوز ہونی چاہئے،کمشنر

August 07, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں درمیانی و موسلا دھاربارش ہورہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے تمام انڈرپاسز پر عملہ موجود ہے۔ بارش کے تھمتے ہی ساری کاوش نکاسی آب پر مرکوز ہونی چاہئے۔ شہر میں محکموں کے پاس ہنگامی و مستقل انتظامات ہمہ وقت تیار ہیں۔ کمشنر لاہورنے ہدایات جاری کیں کہ شہر میں درمیانے وموسلادھار درجے کی بارش کی وجہ سے تمام افسران محرم روٹس کو نکاسی آب کیلئے خصوصی طور پر چیک کریں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز بیک اپ کیلئے مکمل تیار رہیں اور ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل فعال رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کے بعد سورنگ پوانٹس کو واسا انچارج کی موجودگی میں ہی کلیر ہونا چاہیے۔ انڈرپاسز کے نیچے پانی نہیں جمع ہونا چاہئے۔الیکٹرک کیبلز فعال رکھیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ایم سی ایل کے زونل افسران و عملہ مشینری دستیاب رکھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ افسران نکاسی آب کی خود نگرانی کریں۔علاقے مخصوص وقت میں کلیر ہونے چاہئیں۔ ڈیوٹی پر موجود ایم سی ایل اور واسا کا سٹاف یونیفارم میں ہونا چاہئے۔ بڑی ڈرینز و نالوں کو واسا افسران خود مانیٹر کریں۔ مشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ ڈیوٹی روسٹر کیمطابق راونڈ کریں گے۔کمشنرلاہور نے اپیل کی کہ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں و تاروں سے دور رہیں۔