• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفانی تودے تلے شہید ہونیوالے کیپٹن اسمد شہید کو سلامی پیش

لاہور (کرائم رپورٹر ) برزل پاس میں برفانی تودے تلے شہید ہونے والے کیپٹن اسمد شہید اور ساتھیوں کو سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سلامی پیش کی۔ کیپٹن اسمد شہید کے جسدِ خاکی کو ٹریفک پولیس لاہور کے میموریل پائلٹ سکواڈ نے لیڈ کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی قیادت میں ٹریفک وارڈنز نے مال روڈ کے تمام چوکوں سے گزرتے ہوئے کیپٹن اسمد کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں قوم کے بہادر سپوت کیپٹن اسمد شہید کو لاہور میں والہانہ خراجِ عقیدت پیشاپ روڈ کے تمام چوکوں پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہداء کے احترام میں موجود رہی ۔
لاہور سے مزید