• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا ملکی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی کا اہم دورہ

لاہور (کورٹ رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی کا اہم دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے ملک کی مجموعی صورتحال، اتحادِ اہلِ سنت اور کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں ایک وفد نے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی۔
لاہور سے مزید