• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائینگے،میاں مرغوب

لاہور (خصوصی رپورٹر)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشدنصراللہ نے حلقہ این اے 130 میں لٹن روڈ پارک اور چلڈرن پارک راجگڑھ کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔لٹن روڈپارک،چلڈرن پارک وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہیں۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے لٹن روڈ پر 1.8 کنال پر مشتمل پارک سائٹ تجاوزات و گندگی کا ڈھیر بنی تھی۔ایل ڈی اے نے جگہ کو خوبصورت اور شاندار پارک میں تبدیل کر دیاہے۔
لاہور سے مزید