• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DRAPکی ویب سائٹ پر ادویات کی نامکمل معلومات پر اظہارِ تشویش

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر شاہد ملک نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP) کی جانب سے ادویات کی رجسٹریشن، قیمتوں اور دستیابی سے متعلق نامکمل معلومات ویب سائٹ پر فراہم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلومات کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبے پر، وفاقی آئینی عدالت کے حکم کی روشنی میں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ایک ایسی ویب سائٹ تشکیل دی ہے جس پر ملک بھر میں رجسٹرڈ ادویات کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور ان کی قیمتوں کی تفصیلات موجود ہیں۔
لاہور سے مزید