• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا ٹھیکہ MS کنسول انجینئرنگ کمپنی کو دیا ،ایم ایس جناح ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے صفائی کا ٹھیکہ ایم/ایس کنسول انجینئرنگ کمپنی کو بطور بڈ دیا ہے۔ درحقیقت جناح ہسپتال لاہور میں صفائی کا ٹھیکیدار سال 2025-26 کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جس میں PPRA کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق تمام مراحل اپنی شفاف طریقے سے پورے کیے گئے ہیں۔مزید براں کل 07 کمپنیوں نے اس ٹینڈرز میں حصہ لیا، جن میں سے 04 کمپنیوں کے معیار پر پورا اتریں۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ تمام مراحل سینئر پروفیسر حضرات کی نگرانی میں مکمل کیے گئے ہیں اور انتہائی احسن طریقے سے PPRA Rules کے مطابق پورے کئے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید