لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور دیگر سینیئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحافتی امور، میڈیا کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔